حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام رضا (ع) کے روضے پر تولیت آستان قدس رضوی کے سربراہ حجت الاسلام احمد مروی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
ایرانی کےتاریخی شہر مشہد مقدس کے دورے پر آئے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پیر کے روز علامہ "احمد مروی" کے ساتھ ملاقات کی۔
علامہ مروی نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کی آرزوتھی کہ امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل اور رجعت پسندوں کے ذریعہ بنائی جانے والی داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ غلط فہمی کا شکار تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے ساتھ مزاحمت کی راہ کو بند کردے گا مگر اس واقعے کے بعد مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بڑھ گیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شہید قاسم سلیمانی سردار لشکر اسلام تھے، ان کی شہادت نے مقاومتی محاذ کو پہلے سے زیادہ مضبوط ومستحکم کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے دنیا بھر کے غیور مسلمانوں میں امریکہ کے خلاف نفرت میں مزید اضافہ کردیا ہے، شہید کا پاکیزہ لہو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ویکجہتی کا باعث بنا ہے جس کے ثمرات ہم نے پاکستان میں بھی ملاحظہ کیئے ۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تولیت آستان قدس رضوی کی جانب سے پاکستانی زائرین کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کی۔